منگل 12 مئی 2026 - 09:32
سکردو پاکستان؛ وادی چنداہ کے مؤمنین کا ایران کو خطیر رقم کا عطیہ، 1 کروڑ 64 لاکھ 95 ہزار 786 روپے انجمنِ امامیہ کے حوالے کر دئیے

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کے لیے دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں کی جانب سے عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے؛ تاہم اس سلسلے میں سکردو پاکستان کے مضافاتی علاقہ وادی چنداہ کے مؤمنین نے بھی ایران سے یکجہتی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے خطیر رقم عطیہ کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کے لیے دنیا بھر کے آزادی پسند انسانوں کی جانب سے عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے؛ تاہم اس سلسلے میں سکردو پاکستان کے مضافاتی علاقہ وادی چنداہ کے مؤمنین نے بھی ایران سے یکجہتی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے خطیر رقم عطیہ کر دی ہے۔

رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ كَمَثَلِ الْجَسَدِ، إِذَا اشْتَكَى مِنْهُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى. مؤمنوں کی آپس کی محبت اور رحم دلی کی مثال ایک جسم کی سی ہے۔ جب جسم کے ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم بیداری اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

وادی چنداہ نے اس حدیثِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مظلوم، جنگ زدہ بھائیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے، چنداہ کے غیور مؤمنین نے اپنا مال، اپنی محبت اور اپنا ایثار نچھاور کر دیا ہے۔

اہالیانِ چنداہ سکردو پاکستان نے اخوت کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 1 کروڑ 64 لاکھ 95 ہزار 786 روپے کی خطیر رقم جمع کی۔

سکردو پاکستان؛ وادی چنداہ کے مؤمنین کا ایران کو خطیر رقم کا عطیہ، 1 کروڑ 64 لاکھ 95 ہزار 786 روپے انجمنِ امامیہ کے حوالے کر دئیے

وادی چنداہ کے مؤمنین کی یہ امانت، وادی کے سرکردگان اور علمائے کرام نے آج فرزندِ زہراءؑ، صدر انجمنِ امامیہ سکردو آغا سید باقر حسین الحسینی کے ہاتھوں میں پوری امانتداری سے سپرد کر دی، تاکہ یہ مظلوموں کے آنسو پونچھنے کا وسیلہ بنے۔

سکردو پاکستان؛ وادی چنداہ کے مؤمنین کا ایران کو خطیر رقم کا عطیہ، 1 کروڑ 64 لاکھ 95 ہزار 786 روپے انجمنِ امامیہ کے حوالے کر دئیے

یہ چندہ نہیں، بلکہ کربلا سے وفا کا عہد ہے۔

یہ رقم نہیں، بلکہ امامِ زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے حضور نذرانہ ہے۔

وادیِ چنداہ کے غیور مؤمنوں نے ثابت کر دیا کہ "حسینیت" زندہ ہے۔ وادی کے مؤمنین نے دکھا دیا کہ مؤمن کا دل سرحدوں کا پابند نہیں ہوتا۔ وادی کے مؤمنین کا عطیہ کیا ہوا ایک ایک روپیہ مظلوم کی دعا بن کر ان کے نصیب کو روشن کرے گا۔

امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: مَنْ قَضَى لِأَخِيهِ الْمُؤْمِنِ حَاجَةً، قَضَى اللَّهُ لَهُ مِائَةَ حَاجَةٍ. جو اپنے مؤمن بھائی کی ایک حاجت پوری کرے، اللہ اس کی سو حاجتیں پوری کرتا ہے۔

سکردو پاکستان؛ وادی چنداہ کے مؤمنین کا ایران کو خطیر رقم کا عطیہ، 1 کروڑ 64 لاکھ 95 ہزار 786 روپے انجمنِ امامیہ کے حوالے کر دئیے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha